کراچی: (جاگ مسیحی نیوز 19 اپریل 2018 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر انور لعل ڈین کی قیادت میں کیھتولک اور چرچ آف پاکستان کے وفد جن میں کیتھولک ڈائیوس کے وکر جنرل فادر صالح ڈائیگو ۔ فادر ماریور ورڈزگز پادری شاھد انور ۔ پادری شمعون مسیح ۔ اشفاق سہوترہ ۔ پطرس کھوکھر ۔ پرویز گل ۔ ایڈوکیٹ سلیم مائیکل اور سرفراز آصف نے ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد مہر سے ملاقات کی۔
وفد نے یوحنا آباد سے لاپتہ نوجوانوں کا معاملہ اٹھایا جبکہ اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے نفری بڑھانے کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی اس موقع پر سینیٹر انور لعل ڈین نے ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد مہر سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ مسیحی نوجوانوں کی پر اسرار گمشدگی پر اقلیتی برادری میں شدید تشویش اور خوف کی لہر دوڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس لاپتہ مسیحی نوجوانوں کو بازیاب کرواے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
کراچی کے چرچز کی سکیورٹی کے لیے کیھتولک چرچز کی سکیورٹی پیس انفورس چیف پرویز گل نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی نفری بڑھائی جاے کیونکہ ملک بھر میں چرچز پر مسلسل حملوں کے بعد چرچز کے لیے حفاظتی اقدامات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ چرچز میں چوکیاں بنائی جائیں ڈی آئی جی مشتاق احمد مہر نے وفد کو لاپتہ مسیحی نوجوانوں کی بازیابی اور اس سلسلے میں اپنے تعاون کی مکمل طور پر یقین دہانی کرائی۔