لاھور شاھدرہ میں نامعلوم افراد نے چرچ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تمام فرنچر جل گیا ۔ 

لاہور شاھدرہ میں نا معلوم افراد نے چرچ کو آگ لگا دی جس کا تمام سامان فرنیچر  جل گیا 

لاہور 16 اپریل 2018 لاہور شاھدرہ پراچہ کالونی میں نامعلوم افراد نے چرچ کو آگ لگا دی اور چرچ کا تمام فرنیچر اور موجود بائبل مقدس سمیت دیگر مقدس کتابیں جل گئی.

 علاقے کے مسیحی لوگ خوف کا شکار ہو گئے اس ساری صورت حال کو دیکھتے ہوے چرچ کے پاسٹر سمیت کلسیا کے کچھ لوگوں نے مقامی تھانہ میں رپورٹ کی اور تھانہ کے  ایس ایچ او نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا.

 جس کی وجہ سے مقامی مسیحی برادری کے علاوہ سوشل میڈیا پر دیگر مسیحیوں میں بھی غم غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مسیحی لیڈر حضرات کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مسیحی ملک بھر میں عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

 نہ تو کوئی چرچ محفوظ ہے اور نہ کوئی مسیحی حتی کہ مسیحی قبرستان بھی محفوظ نہ رہے ان پر بھی جگہ جگہ علاقہ کے با اثر افراد  قبضہ یا نقصان پہنچانے کے واقعات رونما ھو رھے ھیں ۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING