یونائیٹڈکرسچن ہسپتال کی بحالی کیلئے فنڈزریزنگ مہم کا آغاز
چیف جسٹس پاکستان کا ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان ۔
لاہور : ( جاگ مسیحی نیوز 27 دسمبر 2018 ) یونائیٹڈکرسچن ہسپتال کی بحالی کیلئے فنڈزریزنگ مہم کا آغازہو گیا،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی بحالی کیلئے ایک لاکھ روپے امدادکااعلان کردیا۔عدالت نے یوسی ایچ کے گزشتہ 10 سال کاآڈٹ کرانے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی بحالی کیلئے 7رکنی سٹیرنگ کمیٹی بنانے کابھی حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے یونائیٹڈکرسچن ہسپتال کی بحالی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی، چیئرمین یوسی ایچ سٹیرنگ کمیٹی ڈاکٹرجواد عدالت پیش ہوئے،ڈاکٹر جواد نے کہا کہ یوسی ایچ کی بحالی کیلئے 40 سے 50 کروڑکی ضرورت ہے۔
یونائیٹڈکرسچن ہسپتال کی بحالی کیلئے فنڈزریزنگ مہم کا آغازہو گیا،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی بحالی کیلئے ایک لاکھ روپے امدادکااعلان کردیا۔ عدالت نے یوسی ایچ کے گزشتہ 10 سال کاآڈٹ کرانے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی بحالی کیلئے 7رکنی سٹیرنگ کمیٹی بنانے کابھی حکم دیدیا۔عدالت نے سربراہ سٹیرنگ کمیٹی ڈاکٹرجواد سے دیگرارکان سے متعلق تجویزطلب کر لیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یقین ہے مسیحی برادری بڑھ چڑھ کرتعاون کرے گی،مسیحی برادری کے ڈاکٹرپیٹرجےڈیوڈ کا ایک کروڑ روپے امدادکااعلان کیا،کرسچن کمیونٹی کے دیگرعہدیداروں نے بھی امدادکااعلان کیا،عدالت نے حکومت پنجاب سے ہسپتال کی بحالی کیلئے فنڈز سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔