مسیحی اگر جلحاد کی نوکری نہ لیں تو کسی کو پھانسی نہیں ھو سکتی ۔ غنوی بھٹو کا بیان 

پاکستان میں مسیحی اگر جلحاد کی نوکری نہ لیں تو کسی کو پھانسی نہیں ہو سکتی ۔ غنوی بھٹو 

لاڑکانہ ۔  4 اپریل 2018  پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو گروپ کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو  نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   پاکستان میں مسیحی اگر جلحاد کی نوکری نہ لیں تو کسی کو پھانسی نہیں ہو سکتی ۔ 

غنوی بھٹو کے اس بیان پر اس کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ مسیحیوں کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہیں کیونکہ پھانسی کسی جلحاد کی طرف سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے قانون کا عمل دخل ہوتا ہے اور عدالت فیصلہ کرتی ہے اور جج حکم دیتا ہے غنوی بھٹو  نے پھانسی سے مرنے والوں کا مودہ مسیحیوں پر ڈال کر کم عقلی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے اس  بیان سے مسیحی عوام میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

 سوشل میڈیا پر مسیحیوں سے متنازعہ غنوی بھٹو کے اس بیان کو جاگ مسیحی نیوز نے ایک پوسٹ کے طور پر شیئر کیا جو مسیحی عوام میں وائرل ہو چکی ہے اس پر تمام مسیحی متفق ہیں کہ غنوی بھٹو کا بیان غلط ہے اور اس کو  مسیحی عوام یا مسیحی مذہب  کا نام لے کر بیان نہیں دینا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح مسیحیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING