ضلع شیخوپورہ کے نواحی گاوں تریڈے والی میں نابالغ مسیحی بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی ۔ 

 شیخوپورہ.  15 اپریل 2018 ( ریاض انجم ) کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے گاوں تریڈے والی میں   مسیحی بچی سمعیہ سے زیادتی کے واقع پر حکمرانوں کی بے حسی برقرار ۔ 

ملزم محمد شہر یار عرف شیری کے جبرا زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود  ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا میڈیکل رپورٹ سے یہ واضع ہو گیا کہ سمعیہ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے غریب ترین مسیحی خاندان انصاف کے حصول کے لیے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ 

 لیکن اس افسوسناک واقعہ کو حکمران توجہ ہی نہیں دے رہے سمعیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر سسمعیہ کے خاندان سمیت مسیحی برادری اعلی حکام سے اپیل کرتی ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کیا جاے اور اسے قانون کے مطابق سزا دی جاے تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔ 

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING