سیالکوٹ: شادی اور اسلام قبول کے انکار پر مسلم آدمی نے مسیحی لڑکی پر تیزاب پھینک کر جلادیا۔
سیالکوٹ: شادی اور اسلام قبول کے انکار پر مسلم آدمی نے مسیحی لڑکی پر تیزاب پھینک کر جلادیا۔
اسلام قبول اور شادی کے انکار پر مسلم آدمی نے مسیحی لڑکی پر پیٹرول پھینک کر آگ لگا دی
سیالکوٹ(جاگ مسیحی نیوز 18 اپریل 2018) تقریبا 32 سال کے مسلمان شخص رضوان گجر نے مسیحی لڑکی عاصمہ یقوب پر تیزاب پھینک کر جلا دیا۔ جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ لڑکی کی والدہ کے مطابق کہ یہ لڑکا ہماری بیٹی کو راہ آتے جاتے وقت تنگ کرتا رہتا تھا۔ اور ہم غریب اور کمزور لوگ ہونے کی وجہ اس سے لڑائی جھگڑا نہیں کر سکتے تھے بلکہ برداشت کرتے رہے۔
آخر کار اس نے میری بیٹی کو کہا کہ اسلام قبول کر کے میرے ساتھ شادی کرو۔ جبکہ میری بیٹی نے کہا میں مسیحی ہوں۔ اور میری بیٹی نے مسلمان ہونے سے انکار کر دیا۔ اور اس بات پر اس نے میری بیٹی پر تیزاب پھینک کر جلا دیا۔ جس سے اس کا چہرہ اور باقی جسم بری طرح جل گیا ہے۔
ہم غریب لوگ ہیں۔ اور یہ لڑکا جس کا نام رضوان گجر ہے یہ علاقے میں اپنے بدکردار کی وجہ سے مشہور ہے۔ اور ہماری بیٹی کے ساتھ اس نے بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ ہماری وزیراعلی اور باقی مقامی حکام سے گزارش ہے کہ ہماری مدد کی جاے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاے۔