مصر میں مسیحیوں پر دہشت گردی کی بہت بڑی منصوبہ بندی ناکام پولیس نے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے 40 دہشت گرد پھڑکا دیئے ۔   

دہشت گرد کرسمس جنوری کے مہینے تک مسیحی مقامات پر سلسلہ وار  حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ وزارت داخلہ  
قاہرہ ( جاگ مسیحی نیوز ۔ 30 دسمبر2018ء) مصر کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ پولیس نے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے 40 دہشت گردوں  کو ہلاک کر دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاکہ اس حملے میں غزہ اور شمالی سینائی میں حملے میں 40 دہشت گردوں  کو ہلاک کردیاگیا،وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد  سیاحتی علاقوں، چرچ اور فوجی اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتے تھے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پولیس نے صبح سویرے دو حملوں میں 30 دہشت گردوں کو غزہ میں ہلاک کیا جبکہ باقی ماندہ 10 العرش میں کارروائی کے دوران مارے گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ریاستی اداروں ۔ معاشی اور سیاحتی مقامات  خاص طور پر مسیحی مقامات ( چرچز ) پر سلسلہ وار حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کارروائی کے دوران پولیس کو بم بنانے والا سامان، آتشیں مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ ملا ہے۔

مصر میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے اور کرسمس کے حوالے سے سکیورٹی پہلے ہی سخت کر دی گئی ہے ۔ آرتھوڈکس یعنی کٹر مذہبی عقائد پر عمل کرنے والے مسیحی سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سڑک کے کنارے غزہ کی گلی ماریوتیا میں مقامی وقت کے مطابق سوا چھ بجےبم دھماکہ ہوا تھا۔ یہ ضلع حرم کا علاقہ ہے جہاں اس وقت 14 ویتانمی شہریوں کو لے کر سیاحوں کی ایک بس گزر رہی تھی۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING