مسیحی ممالک مہاجرین کو کھلے دل سے قبول کریں ۔پوپ فرانسس کا انتباہ 

مسیحی ممالک مہاجرین کو کھلے دل سے قبول کریں ۔ پوپ فرانسس کا انتباہ 

ویٹی کن 11 اپریل 2018 پوپ فرانسس نے ایسے مسیحیوں کو خبردار کیا ہے جو مہاجرین کو کھلے دل سے آمدید کہنے سے متعلق ان کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مسیحیت مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کی تاکید کرتی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے کہا کہ انہوں نے اپنی دعائیہ تقریب میں کیھتولک مسیحیوں پر زور دیا ہے کہ جنگوں ۔ تنازعات ۔ ظلم و ستم ۔ غریب اور بے چارگی سے فرار ہونے والے افراد کی مدد کرنا مسیحی عقیدے کا حصہ ہے کیھتولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا فرانسس کو پوپ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے مہاجرت مخالف عناصر کی تنقید کا سامنا ہے ۔ پوپ فرانسس اپنے اس موقف پر برقرار ہیں کہ مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ اگر کوئی سیاستدان ایسی بات کرے تو سمجھ میں آتا ہے کیونکہ اس نے ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں لیکن جب کوئی مسیحی یہ بات کرتا ہے تو یہ ناقابل فہم ہے جبکہ اسی صورت حال میں واحد مناسب رویہ محبت پر مبنی ہونا چاہیے

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING