لبنان 10 فروری 2018 کو مسیحی خاتون جج نے حضرت مقدسہ مریم کی شان میں گستاخی کرنے والے تین مسلمان ملزمان کی سزا کے لیے ایسا حکم فرمایا کہ ساری دنیا میں اس کو سراہا گیا
مسیحی خاتون جج جوسلین متی نے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کی بجاے قرآن مجید کی آیات حفظ کرنے کا حکم دے دیا قرآن مجید میں سے وہ آیات جن میں حضرت مقدسہ مریم اور ان کے بیٹے حضرت یسوع المسیح کی بزرگی بیان کی گئی ہے قرآن مجید میں سورہ آل عمران کی آیت 33 سے 59 میں حضرت مقدسہ مریم اور ان کے بیٹے حضرت یسوع المسیح کا ذکر پایا جاتا ہے اور اللہ تعالی نے ان آیات میں ان کی بزرگی بیان کی ہے مسیحی خاتون جج نے تینوں مسلمان ملزمان کو یہ آیات حفظ کرنے کا حکم دیتے ہوے کہا کہ جب تک آپ یہ آیات حفظ کر کے زبانی نہیں سنائیں گئے آپ کو رہا نہیں کیا جاے گا
مسیحی خاتون جج کے اس انوکھے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت پزیرائی حاصل ہوئی اور اس فیصلے کے متعلق لبنان کے وزیر اعظم سحد حریری نے اپنے ٹویٹر پیغام اور لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقانی نے فیس بک پیغام جاری کرتے ہوے خوب سراہا
اس فیصلے پر مسیحی خاتون جج جوسلین متی نے کہا کہ صرف جیل میں بند کرنے ہی سے نہیں بلکہ انسانوں کو توبہ کی نوبت تک لانے کے لیے اور بھی کئی طریقے ہو سکتے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ تینوں ملزمان قرآن مجید کی آیات حفظ کرنے کے بعد کبھی بھی حضرت مقدسہ مریم اور ان کے بیٹے حضرت یسوع المسیح کی شان میں گستاخی نہیں کریں گے