مسیحی وفد نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں پندرہ لاکھ کا چیک پیش کر دیا
مسیحی وفد نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں پندرہ لاکھ کا چیک پیش کر دیا
بات ملک کے دفاع کی ھو یا تعمیرو ترقی کی مسیحی کبھی بھی پیچھے نہیں رہے
مسیحی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا ۔
مسیحی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ۔ بات ملک کے دفاع کی ھو یا تعمیرو ترقی کی مسیحی کبھی بھی پیچھے نہیں رہے ۔ ڈیم فنڈ میں پندرہ لاکھ کا چیک پیش کر دیا ۔
اسلام آباد ( جاگ مسیحی نیوز 15 دسمبر 2018 ) بات ملک کے دفاع کی ھو یا تعمیرو ترقی کی مسیحی کبھی بھی پیچھے نہیں رہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر میاں ثاقب نثار سے رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں مسیحی وفد نے ملاقات کی ۔ اور سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کے روز مسیحیوں کے ایک وفد نے رجسٹری برانچ لاھور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ جبکہ چیف جسٹس نے مسیحی وفد کے اقدام کو خوب سراہا ۔