وزیر اعظم عمران خان کے مسیحی استاد میجر جیفری ڈگلس 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے  

لاہور (جاگ مسیحی نیوز 2 جنوری 2019) ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کو تعلیم دینے والے مسیحی استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میجر جیفری ڈگلس کا بدھ 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔

میجر ڈگلس 21 اکتوبر 1917ءکو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔

وزیراعظم عمران خان طالب علمی کے دور میں میجر جیفری ڈگلس سے بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING