سعودی ظالم کفیل کا اپنی 26 سالہ گھریلو فلپائنی مسیحی لڑکی پر ظلم سارا دن دھوپ میں باندھ رکھا

جاگ مسیحی نیوز

سعودی عرب کے ظالم کفیل نے اپنی ملازمہ فلپائن کی 26 سالہ مسیحی لڑکی  کو سارا دن سخت دھوپ میں درخت کے ساتھ باندھ دیا، ایسا کیا قصور تھا؟ یہ جان کر ہر آنکھ میں آنسو 

جدہ(جاگ مسیحی نیوز 15 مئی 2019) انٹرنیٹ پر ایک لڑکی کی تصاویر بہت وائرل ہو رہی ہیں جسے دھوپ میں ایک درخت کے ساتھ باندھا گیا ہوتا ہے۔ اب ان تصاویر کی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر ہر کسی کی آنکھیں ڈبڈبا جائیں۔  

میڈیا خبروں کے مطابق 26 سالہ مسیحی لڑکی جو  فلپائنی شہری ہے اور اس کا نام  اکوسٹا برئیلو ہے جو سعودی عرب میں ایک امیرکفیل کے گھر میں ملازمت کرتی ہے اور اس سفاک شخص نے ایک انتہائی معمولی غلطی کی سزا دینے کے لیے اسے درخت کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکوسٹا گھر کی صفائی کر رہی تھی اور اس نے فرنیچر باہر 

نکالا تھا، جس میں سے ایک صوفہ اس نے دھوپ میں ہی پڑا رہنے دیا۔ اس کی اس غلطی پر کفیل اس قدر مشتعل ہوا کہ اسے درخت کے ساتھ باندھ دیا جہاں براہ راست دھوپ اس لڑکی پر پڑ رہی تھی۔ 


 لڑکی کے ایک ساتھی ملازم نے اس کی تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں اور بتایا کہ لڑکی کو کفیل نے تمام دن دھوپ میں باندھے رکھا تاکہ اسے صوفے کو دھوپ میں رکھنے کا احساس ہو سکے۔یہ انسانیت سوز واقعہ 9 مئی کو پیش آیا تھا۔فلپائنی دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”واقعے کی خبر ملنے پر اس لڑکی کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور اسے واپس فلپائن پہنچا دیا گیا ہے۔لڑکی 2 بچوں کی ماں  بھی ہے جو فلپائن میں ہی مقیم ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتی تھی۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING