مسلم محلے داروں کا مسیحی خاندان پر حملہ، بچوں اور بڑوں پر تشدد
مسلم محلے داروں کا مسیحی خاندان پر حملہ، بچوں اور بڑوں پر تشدد
مسلم محلے داروں نے، مسیحی خاندان پر حملہ کرکے، بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بلند آواز میں عبادت کرنے پر، محلے کے مسلمانوں نے مسیحی خاندان پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
راولپنڈی: (جاگ مسیحی نیوز 15 ستمبر 2019) گولڑہ شریف میں بلند آواز میں عبادت کرنے پر محلے کے مسلمان لوگوں نے، مسیحی خاندان پر حملہ کر کے بچوں سمیت گھر کے تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنادیا، اور سنگین قسم کی دھمکیاں دیں گئیں، مسیحی متاثرہ خاندان گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔
رات گئے گھر کے سربراہ عامر مسیح نے جاگ مسیحی نیوز کو آن لائن بتایا، کہ چار دنوں سے ہم اپنے گھر سے بھاگ کر کسی دوسری جگہ پر رہ رہے ہیں، اور ہم بہت پریشانی اور مشکل مصیبت کا شکار ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں ہماری مدد کریں، اور ملک کے حکام سے گزارش ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جاے تاکہ ہم اپنے گھر واپس جا سکیں۔
عامر مسیح نے مزید کہا کہ میرا ایک بھائی پادری یا دعا گو ہے اور ہم روزانہ گھر میں عبادت کرتے ہیں۔اور عبادت کرنا ہمارا حق ہے .