نیوزی لینڈ: وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے منگنی کرلی

(جاگ مسیحی نیوز  Jaag Masihi News Apr 3, 2019)  جاسنڈا آرڈرن اور اُن کے پارٹنر کلارک گیفورڈ کی اب منگنی ہوگئی ہے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کے ترجمان کے مطابق انھوں نے اپنے پارٹنر ٹی وی میزبان کلارک گیفورڈ سے منگنی کر لی ہے۔

جوڑے کی منگنی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب جاسنڈا آرڈرن جمعے کو ایک تقریب میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے نظر آئیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفورڈ طویل عرصے سے ایک ساتھ ہیں اور ان کی ملاقات 2012 میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب میں ہوئی تھی۔

تقریب کے دوران ایک زیر تربیت صحافی کی نظر ان کی انگوٹھی پر پڑی اور اُس نے وزیر اعظم کے دفتر سے اس بارے میں معلومات کے لیے رابطہ کیا۔ وزیر اعظم کی ترجمان نے بتایا کہ منگنی ایسٹر کے دوران ہوئی تھی۔

پچھلے سال جاسنڈا آرڈرن نے جوڑے کے پہلے بچے کو جنم دیا اور ہونے والی بیٹی کا نام 'نیو ٹی آروہا' رکھا۔ جاسنڈا آرڈرن نے اپنی بیٹی کو عہدے کے دوران جنم دیا

جنوری میں بی بی سی کے ایک پروگرام میں جاسنڈا آرڈرن سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اپنے پارٹنر کو شادی کا پیغام دیں گی تو انہوں نے کہا کہ 'نہیں میں نہیں پوچھوں گی، میں چاہتی ہوں کہ وہ خود اس کرب سے گزریں اور مجھ سے یہ سوال کریں'۔

جاسنڈا آرڈرن خواتین رہنماؤں میں دوسری ایسی سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ہوتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ پاکستان کی دو بار وزیر اعظم رہنے والی بنظیر بھٹو پہلی خاتون رہنما تھیں جنہوں نے عہدے کے دوران بچے کو جنم دیا تھا۔

جاسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ اُن کے ساتھی کلارک گیفورڈ گھر پر رہ کر بچے کی دیکھ بھال کریں گے۔ 'ریڈیو این زیڈ' سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'میں بہت خوش قسمت ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرا ایک ایسا ساتھی ہے جو میرے ساتھ ہوتا ہے اور بچے کی پرورش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ وہ بھی بچے کے والدین میں سے ایک ہے۔۔ وہ بچے کی آیا نہیں۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING