مظفرگڑھ:مسیحی بھٹہ مزدوروں کا مالکان کے خلاف احتجاج
مظفرگڑھ ۔ (جاگ مسیحی نیوز ۔ 15 جنوری 2019) مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھٹہ مالکان کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی کوآرڈینیٹیر اقلیتی امور وسیم شاکر نے بتایا ھے کہ تھانہ رنگ پور کی حدود میں واقع محمد یار جتیال بھٹہ خشت اور شہزاد خان بھٹہ خشت نے مزدوروں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ھے ۔
نہوں نے بتایا کہ بھٹہ مالکان نے مزدور پیٹرک مسیح اور شہزادہ پلوس کا جینا حرام کر دیا ھے، موٹر سائیکل اور تین سال کی مزدوری دینے سے انکاری ھیں اور مزدوری دینے کے مطالبے پر تنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ھیں۔
اور مقامی پولیس بھی با اثر بھٹہ مالکان سے ملی ھوئی ھے اور شکائت کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیتی ھے اور کوئی کاروائی نہیں کرتی۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ رنگ پور کا کہنا ھے کہ ان پر کسی کا دباو نہیں ھے اور مسیحی مزدوروں کے معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رھی ھے۔ مسیحی مزدوروں نے انصاف نہ ملنے تک احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ھے۔