صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی جھنگ میں مسیحیوں میں کرسمس گرانٹ کی تقسیم

حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مسیحی برادری کی6ہزار غریب گھرانوں کرسمس گرانٹ تقسیم کرے گی‘صوبائی وزیر اقلیتی امور

لاہور(جاگ مسیحی نیوز 15 فروری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسیٹن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مسیحی برادری کی6 ہزار غریب گھرانوں کی کفالت کے لیے کرسمس  گرانٹ کی مدد میں تین کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے جبکہ جھنگ میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے 36 خاندانوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ گرانٹ حاصل کرنے والے اپنے خاندان کی مزید بہتر انداز میں کفالت کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز جھنگ میں مسیحیوں  میں کرسمس گرانٹ کی مدد میں ڈی سی آفس جھنگ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے بھی تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے ۔تعلیم ، صحت اور دفاع کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے جبکہ ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا اور اس کوٹے پر عملدرآمد سے اقلیتوں کے بچے و بچیاں سرکاری محکموں میں اچھی ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف نعرہ بلند کیا ہوا ہے اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔بہت جلد عوام تمام اداروں میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے اور ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوتا ہوئے دیکھیں گے۔ تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان ،ٖڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی سمیت متعلقہ مسیحی برادری کے رہنمائوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

یاد رہے حکومت پنجاب کا صرف 6 ہزار مسیحی خاندانوں کی مدد کرنے کا پلان ہے۔ جبکہ پنجاب میں کم و بیش 15 سے بیس لاکھ تک مسیحی ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں شاید 6 ہزار خاندان بہتر مالی وسائل رکھتے ہوے  مدد کے مستحق نہ ہوں باقی جو لاکھوں مستحق ہیں ان خاندانوں کے لیے کیامدد ہے؟ اور پھر دوسری بات یہ بھی ہو سکتی ہے کہ شاید پنجاب میں پی ٹی آئی کے مسیحی کارکنان کی تعداد ہی 6 ہزار ہو ورنہ ایک دیگ اور پورے صوبے کی دعوت عجیب سی بات لگ رہی ہے ۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING