شاہی خاندان کے ایک ارب روپے مالیت کے چوری ہونے والے صلیبی زیورات پولیس نے تلاش کر لیے۔ پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
سٹاک ہوم (جاگ مسیحی نیوز 7 جنوری 2019) سکینڈے نیوین ملک سویڈن کے شاہی خاندان کے گزشتہ برس 31 جولائی کوچوری ہونے والے زیورات کوڑے کے ڈھیر سے مل گئے ہیں۔ ان جواہرات کی مالیت 72 لاکھ ڈالر (تقریبا ً ایک ارب روپے پاکستانی) بتائی جاتی ہے۔
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے چند کلو میٹر دور کیتھڈرل اسٹرنگنس چرچ سے گزشتہ برس 31 جولائی کو دو چوروں نے شاہی خاندان کے زیورات چرالیے تھے۔ دونوں ملزمان ایک کشتی کے ذریعے فرار ہوگئے تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا مگر زیورات برآمد نہیں کیے جاسکے تھے۔
تصویر : وہ جگہ جہاں سے ملزمان فرار ہوئے تھے
دارالحکومت سٹاک ہوم پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے چوری ہونے والے زیورات کوڑے کے ڈھیر سے مل گئے ہیں۔ ان زیورات کی مالیت 72 لاکھ ڈالر (تقریبا ً ایک ارب روپے پاکستانی) ہے۔
سویڈن میں چوری ہونے والے جوہرات سترہویں صدی دور کے شاہی خاندان کی یاد گار تھے جو 1604ءسے 1611ءکے دوران سویڈن اور فن لینڈ کے بادشاہ چارلز نہم کی اہلیہ ملکہ کرسٹین کے استعمال میں رہے۔