اگر ہم مسیحی ممالک کو تسلیم کر سکتے ہیں تو اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے میں سوچ بچار کی جاے۔ جنرل (ر) امجد شعیب  

اسرائیل کو تسلیم کرنا ایسا ہی جیسے کسی بھی ملک کو تسلیم کرنا مگر اسرائیل کو لے کر ہمارے ہاں خاص قسم کے جذبات پائے جاتے ہیں

اسلام آباد (جاگ مسیحی نیوز ۔ یکم فروری 2019ء) معروف دفاعی تجزیہ کارجنرل (ر) امجد شعیب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوچنے کی حمایت کر دی ۔جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں سوچ بچار کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جب سے پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آئی ہے پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث شروع کر گئی ہے ۔

اس بحث کو عروج تب ملا جب پاکستان میں اسرائیلی طیارہ اترنے کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئیں ۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک رکن قومی اسمبلی نے ایوان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بات کی ۔یہ موضوع اس وقت پاکستان میں ہاٹ موضوع بن چکا ہے کہ آیا پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے یا نہیں ۔اس موضوع پر آج ایک نجی ٹی وی پر ٹاک شو کیا گیا۔

اس ٹی وی شو میں اس بات پر بحث کی گئی کہ کیا پاکستان کو اب اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیے یا نہیں ۔شو سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کا ایک بیان بھی نشر کیا گیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے 

اور پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ہمیں اپنا دشمن نہ سمجھے۔اس موضوع پر بحث کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ کا جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہاسرائیل کو تسلیم کرنا ایسا ہی جیسے کسی بھی ملک کو تسلیم کرنا مگر اسرائیل کو لے کر ہمارے ہاں خاص قسم کے جذبات پائے جاتے ہیں اور ہامرے علما اکثر وہ آیت کا حوالہ دیتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں اور یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے تمام مسیحی ممالک کو تسلیم کیا ہوا ہے حالانکہ ہو ہمارے مفادات کے محافظ نہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے مسیحی مالک کو صرف اس لیے تسلیم کیا ہے تاکہ دنیاوی معاملات چلتے رہیں تو اس لئیے اگر ہم مسیحی ممالک کو تسلیم کر سکتے ہیں تو اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے میں سوچ بچار کی جائے۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING