انڈونشیا میں توہین مذہب کے الزام میں قید مسیحی گورنر کی رہائی 

گورنر باسوکی چاہایا پورناما پر 2016ء میں انتخابی مہم کے دوران توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا

جکارتہ (جاگ مسیحی نیوز ۔ 24 جنوری2019ء) انڈونیشیا میں دو برس قبل توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے مسیحی گورنر کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے سابق گورنر باسوکی چاہایا پورناما پر 2016ء میں انتخابی مہم کے دوران توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انتخابات میں ناکامی کے بعد پورناما کو مئی 2017ء میں قرآن کی توہین کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

مسیحی گورنر باسوکی چاہایا پورناما کے ترجمان کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح جکارتہ کی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے اجتناب کیا۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING