انسانوں کی زندگیوں کو غلام بنا کر رکھنے والے حالات ختم ھونے چاہیے ۔ 

نئے سال 2019 پر پوپ فرانسس کا خصوصی پیغام 

ویٹی کن سٹی (جاگ مسیحی نیوز ۔ 01 جنوری2019ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی کے پیٹرز سکوائر میں نئے سال کی منعقد ہونے والی ایک شبینہ مذہبی تقریب میں 2018ء کو الوداع کہتے ہوئے نئے سال 2019ء کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں ہزاروں مسیحی عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔

پاپائے روم نے اپنے خطاب میں دنیا کے بہت سے خطوں میں لاکھوں کروڑوں انسانوں کے لیے غلاموں کے سے حالاتِ زندگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

صرف اطالوی دارالحکومت روم میں ہی بے گھر افراد کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے، جو شدید سردی کے موجودہ موسم میں بھی اپنے سروں پر چھت سے محروم ہیں۔ پوپ نے کہا کہ بے گھر انسان بھی خدا کے بندے ہیں، جن کو درپیش انسانی وقار سے محروم ہو جانے کے خطرے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING