بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا اچھا موقع ہے ۔ مسلمان ہمارے بھائی ہیں ، ہم باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیراہیں، پوپ فرانسس
روم (جاگ مسیحی نیوز ۔ 31 جنوری2019ء) پوپ فرانسس تین فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے، ، جہاں 3-7فروری کو ہونے والی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ’’انسانی برادری ‘‘ میں شرکت کریں گے۔
روم ، اٹلی سے جاری ہونے والے ویڈیو پیغام کے مطابق رومن کاتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 3 فروری کو ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے۔
پوپ فرانسس نے ابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا اچھا موقع ہے ۔ مسلمان ہمارے بھائی ہیں ، ہم باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔
پوپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس کانفرنس کے دوران انہیں مصر کے سنی فرقے کے روحانی پیشوا ء شیخ احمد الطیب کے 2017 ء کے بعد ملنے کا موقع ملے گا۔
ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ رومن کاتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ہم اپنے اپنے مذاہب اور ایمان پر یقین رکھتے ہوئے دوسروں کو قبول کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ جس سے آپس کی نفرت اور کراہت کو دور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں دوبئی واحد علاقہ ہے جہاں تمام مذاہب کو یکساں فروغ دینے اور انکی عزت کی جاتی ہے، دوبئی مسلمانوں کے علاوہ دیگر تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور ثقافت کا مرکز ہے۔
واضع رہے کہ دوبئی 80 فی صد مسلمانوں پر مشتمل آباد ی کا شہر ہے جس میں مسیحی آبادی 10 فی صد آبادی ہے جس میں سے زیادہ تر افریقہ ، بنگلہ دیش ، بھارت ، پاکستان اور فلپائن سے آکر مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 10 فیصد دیگر مذاہب کے لوگوں پر مشتمل ہے