کرسمس گُزر گیا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ3 کروڑ کی گرانٹ مسیحیوں کو تاحال نہ مل سکی ۔ 

کرسمس گُزر گیا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 کروڑ کی گرانٹ مسیحیوں کو تاحال نہ مل سکی۔  

ہر سال کرسمس ڈے پر 5، 5ہزار روپے کے چیک مسیحیوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں،کرسمس تہوار گزر گیا لیکن گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے

لاہور : ( جاگ مسیحی نیوز ۔ 31 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے مسیحیوں کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہیں کی، کرسمس تہوار گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہیں کی، کرسمس تہوار گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے۔

حکومت کی جانب سے مسیحیوں میں ہر سال کرسمس ڈے پر 5، 5ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے جاتے ہیں۔حکومت پنجاب نے کرسمس ڈے کیلئے تین کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

یہ گرانٹ پنجاب بھر کے اضلاع میں مسیحی برادری کے درمیان کرسمس تہوار پر تقسیم کی جاتی ہے۔ لیکن رواں سال کرسمس کے موقع پر گرانٹ کی منظوری تو دی گئی تاحال گرانٹ جاری نہ کی جاسکی۔ یہاں تک کہ حکومت کو تمام اضلاع کے ڈی سی ایزکو خط بھی نہیں لکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کیلئے گرانٹ کی رقم ابھی تک محکمہ خزانہ سے ہی جاری نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے گرانٹ کی رقم پر دستخط کرنے ہیں پھر تمام اضلاع کے ڈی سی ایز کو خط لکھا جائے گا جس کے بعد یہ رقم مسیحی برادری کیلئے جاری کی جاسکے گی۔گرانٹ نہ ملنے سے مسیحی برادری میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

Comments
* The email will not be published on the website.
I BUILT MY SITE FOR FREE USING